*کوئٹہ:** بلوچستان ریفارمز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) و سینئر صحافی محمد ارسلان فیاض کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے براہوئی اکیڈمی کا دورہ کیا۔ وفد میں شاہ محمد شامی، شیخ فرید، عجب سائل، ناہید کریم، فردوس، سیماب رفیق، پلوشہ حنیف، سحرش کاشف اور درین زینب شامل تھے۔
براہوئی اکیڈمی آمد پر چیئرمین براہوئی اکیڈمی اور انتظامیہ نے وفد کا پرخلوص اور پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر چیئرمین اکیڈمی نے معزز مہمانوں کو براہوئی روایات کے مطابق "براہوئی خھیری" (روایتی چادر) پہنائی اور اکیڈمی کی جانب سے شائع کردہ کتب اور کیلنڈرز کے علمی تحائف پیش کیے۔
چیئرمین اکیڈمی نے وفد کو اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات اور جاری تحقیقی و ادبی امور کا تفصیلی دورہ کرایا۔ ملاقات کے دوران ثقافت کے فروغ، نوجوانوں کی رہنمائی اور معاشرے میں تعلیمی شعور بیدار کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر محمد ارسلان فیاض نے اکیڈمی کی علمی و ثقافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ براہوئی اکیڈمی جیسے ادارے نئی نسل کی کردار سازی اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ دورے کے اختتام پر دونوں اداروں نے تعلیم، اد ب اور سماجی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا